کراچی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں


 کراچی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں

کراچی ، عرفان علی

دردانہ بٹ  کینسر اور کورونا جیسی بیماریوں سے کافی عرصے سے لڑرہی تھیں۔اور وہ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

دردانہ بٹ نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی کیئرر کا آغاز کیا، پی ٹی وی کی مقبول سیریل ” ففٹی ففٹی ”نے انہیں پذیرائی کے بام عروج تک جا پہنچایا ، دردانہ بٹ کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی تعریف کی گئی۔ 1978ء میں انھوں نے معین اختر کے ساتھ مذاحیہ پروگرام، “ففٹی ففٹی” میں ایک کردار کیا تھا، یہ پروگرام، 1984ء میں ختم ہوا، انھیں ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور وہ سامعین میں خوب مشہور ہوئیں۔

 ان کے  مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں ،رسوائی  اور انتظارسمیت دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم بھی شامل ہے۔

دردانہ بٹ نے 9 مئی 1938میں لاہو رمیں جنم لیا ،لاہور کے کنیئرڈکالج لاہور سے تعلیم حاصل کی، وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انہوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔

دردانہ بٹ کو کامیڈی اداکارہ کے طور پر بےحد پذیرائی ملی دردانہ بٹ نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے جن میں  انکی چھ فلمیں شامل ہیں

دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر فلم،ٹیلی ویژن انڈسٹری اور ادب سےتعلق رکھنے والے افراد کا کہناہےکہ ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یادرکھاجائےگا