سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اور دیگر ملزم  پیش ہوئے۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو دس نومبر کو طلب کرلیا۔ نیب حکام کےمطابق ملزمان کے  خلاف دو ارب  تینتالیس کروڑ  روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہیں۔ ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن  سمیت بارہ  ملزم شامل ہیں۔ دیگر ملزموں میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن،شوکت علی، ذیشان اور وسیم سہیل  شامل ہیں۔ ملزموں کے خلاف دو ہزار انیس میں  ریفرنس   قائم کیا گیا تھا۔