کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو پچانو یں سالانہ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس شاہ نے مزار پر حاضری دے کر کیا۔عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی،، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ دوسرے روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی شرکت متوقع ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔۔