جھول کے نواحی علاقے گاؤں جان محمد مری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی 25 سالہ بیوی شیوران کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزم دولت رام بھیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی پر سنگین الزام لگا کر اس پر تشدد کیا اور تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی جھول پولیس موقع پر پہنچی، مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی گئی، جہاں قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
جھول پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے ورثا کی جانب سے رپورٹ درج ہونے پر مقدمہ قائم کیا جائے گا۔
مقامی افراد نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا