کراچی نارتھ ناظم آباد جم خانہ میں پہلا کیپٹن عبدالمعیز خان میموریل ڈبلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

دانش دانش

ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹگریز میں بگنر کیٹگری، چلڈرن کیٹیگری ،خواتین کیٹگری،  ویٹرنز/ایمرجنگ کیٹگری اور اوپن کیٹگری میں مقابلے ہوئے ۔

  چلڈرن کیٹگری کے فاتح ۔ عدیل احمد اور لقمان احمد رہے اسی طرح خواتین کیٹگری میں عبیہ اور زوحا، بگنرز کیٹگری محمد عسکری اور شکیل اعوان ، ویٹرنز/ایمرجنگ کیٹگری عارف احمد اور یحییٰ اصغر ، اوپن کیٹگری میں فیصل رزاق اور معصب حیدر نے کامیابی حاصل کی ۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر رینجرز جناب بریگیڈیئر محمد کبیر احمد تھے ان کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانان گرامی میں فیصل معیز خان ، اسماء علی شاہ ،شہزاد الٰہی ، اقبال رومی، منصور الہی اور خواجہ عمیر اقبال شامل تھے۔ٹورنامنٹ این این جی کے ممبران نے اپنی مجموعی کاوشوں سے خود آرگنائز کرایا تھا۔

جن کی بدولت ٹورنامنٹ کامیابی سے ہمکنارہوا۔