سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا لیاری میں عمارت گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس

صبانور صبانور

 سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی  کا لیاری میں عمارت گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس


سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی  کا لیاری میں عمارت گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس۔صوبائی  حکومت کے ماتحت  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شہر میں  غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔


علی خورشیدی کا کہنا ہےضلعی انتظامیہ اورسندھ  بلڈنگ  کنٹرول اتھارٹی  لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کےلئے ریسکیو کا عمل تیز کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کے افسران بھاری رقوم  لے کر غیر قانونی تعمیرات میں سہولت کاری کرتے ہیں۔مخدوش  قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست میں چارسو   کے قریب صرف ضلع جنوبی میں ہیں۔ مخدوش  عمارتوں کو فوری خالی کرواکر لوگوں کو مناسب متبادل  رہائش فراہم کی جائے۔ایس بی سی اے کے کرپٹ اور ناہل افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔