کراچی لیاری بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹادیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی لیاری بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹادیا گیا


کراچی لیاری بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹادیا گیا ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لواحقین کی جانب سے دی گئی فہرست کے مطابق 27 افراد ملبے تلے دبے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں سولہ مرد نو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ تیم دن تک جا


کراچی میں جمعہ کے روز لیاری بغدادی میں پیش آیا افسوسناک واقعہ ۔۔۔

پانچ منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی 

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، دیگر فلاحی اور سرکاری اداروں ، پولیس اور رینجرز نے آپریشن میں حصہ لیا 

آپریشن میں ہیوی مشنری اور جدید آلات کا بھی استعمال کیا گیا ۔ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش میں دن اور رات بلاتعطل آپریشن جاری رہا 


دن اور رات ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری رہا ۔۔۔

آپریشن کے دوران اپنے پیاروں کے منتظر اہلخانہ موجود رہے  ۔ آپریشن کے دوران ملبے سے نکلنے والی گھریلو استعمال کی اشیا زندہ بچ جانے والوں کو پیاروں کی یاد دلاتے رہے ۔


گرنے والی عمارت میں سے ستائیس افراد کی لاشیں نکالی گئیں جس میں  چودہ مرد، نو خواتین اور چار بچے شامل تھے


سولا اسپتال میں 26 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ۔ ایک دوران علاج دم توڑ گیا ۔ 10 افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ ایک زخمی زیر علاج ہے ۔


ملبہ گرنے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ریسکیو آپریشن کے تیسرے روز مکمل طور پر ملبہ ہٹادیا گیا ۔ ریسکیو کے مطابق لواحقین کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق تمام لاشیں نکال لی گئی ۔ ملبے تلے مزید کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے ۔