کراچی،عرفان علی
گورنر سندھ عمران اسماعیل
کا کہنا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی مددہم پرفرض ہے۔ نئے ایڈمنسٹریٹر جان
لیں کہ کراچی کی حالت انہیں کی پارٹی کی
مرہون منت ہے۔ وزیراعلی وفاق کے منصوبوں میں
مدد کریں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل
نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کے
صاحبزادے سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانیان
پاکستان کی اولادوں کی مددہم پرفرض ہے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ اس کے لئے
باقاعدہ ایک فنڈ قائم کیا جائے۔ہم
نے وفاق کی جانب سے مدد کی پیشکش کی،،لیکن خاندان کی خواہش ہے کہ
پہلے وزیراعلی کے وعدے کودیکھیں گے۔
مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی انکی بیگم صاحبہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے
علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے میں وزیراعلی صاحب سے کہنا چاہتا
ہوں آپ اس کو جلدازجلد ےےیقینی بنا لیں تاکہ انکی تکالیف میں کمی آئے
انہوں نے کہا کہ نئے ایڈمنسٹریٹر
جان لیں کہ کراچی کی حالت انہیں کی پارٹی
کی مرہون منت ہے۔وزیراعلی وفاق کے منصوبوں میں مدد کریں۔
جو منصوبے موجود ہے جوپائپ لائن میں
ہیں اور جو منصوبے نئے آنے والے ہیں اس کے
لیے میری وزیراعلی اور سندھ حکومت سے گزارش ہے اس میں تمام سیاسی
اختلافات بھلا کر وزیراعظم صاحب کا ساتھ دیں
انہوں نے کہا کہ
سقوط کے وقت پاکستان آنے والے پاکستانی ہیں۔ اویکیوٹرسٹ کے پاس کئی جائیدادیں ہیں جن سےمحروم لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔