کراچی سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشتگرد طاہر شاہ ہلاک، ساتھی کی شناخت جاری

عرفان علی عرفان علی

 کراچی سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشتگرد طاہر شاہ ہلاک، ساتھی کی شناخت جاری


کراچی سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشتگرد طاہر شاہ ہلاک، ساتھی کی شناخت جاری کراچی کے حب ریور روڈ پر سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں خودکش جیکٹ اور بم سازی کے ماہر دہشتگرد طاہر شاہ ساتھی سمیت جمعرات کی شب ہلاک ہو گیا۔


سی ٹی ڈی حکام کے مطابق طاہر شاہ تربیت یافتہ دہشتگرد تھا اور خیبرپختونخوا میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

کے پی کے حکومت نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ طاہر شاہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے افغانستان میں ہلاک دہشتگرد کاشف کا شناختی کارڈ استعمال کرتا تھا۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔