500 سے زائد سیاح پھنس گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 500 سے زائد سیاح پھنس گئے

آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، 9 افراد جاں بحق، 500 سے زائد سیاح پھنس گئے


مظفرآباد — گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، جن میں مظفرآباد کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد شامل ہیں۔


وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں 500 سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں۔ رتی گلی شاہراہ بند ہونے کے باعث وزیر اطلاعات بھی سیاحوں کے ساتھ پھنس گئے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق شاہراہ کو آج ہی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔