کراچی میں آٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کی چھ میگا اسکیمیں جاری ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی اور حیدرآباد کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کو بتایا گیا محکمہ بلدیات کا اٹہتر ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہے۔ان میں چھ سو چھیانوے اسکیموں پر کام جاری جبکہ ساٹھ نئی اسکیمیں ہیں۔ چھ سی چھیانوے اسکیموں پر کام کی مجموعی پیش رفت سات فیصد ہے۔کراچی کی میگا اسکیمز میں ایف بی ایریا میں علامہ اقبال پارک کا قیام، ضلع جنوبی میں نہر خیام کی بحالی، ضلع وسطی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر بھی شامل ہے۔کورنگی کازوے کی تعمیر نو، سچل گوٹھ میں سڑکوں کی تعمیر اور منظور کالونی میں ڈرینج سسٹم کی بحالی بھی میگا اسکمیز کا حصہ ہیں۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کراچی میں تیرہ نئی اسکیمیں ہیں۔ ان میں اولڈ ایریا کی ڈولپمینٹ، اسکیم تینتیس کی سڑکوں کی تعمیر، چیک پوسٹ تین سے شاہراہ بھٹو تک روڈ کی تعمیر بھی شامل ہیں۔ اسٹروم واٹر ڈرین کی بحالی، شاہ فیصل کالونی کی سڑکوں کی تعمیر،سڑکوں کو شاہراہ بھٹو سے منسلک کرنا، گلشن حدید موڑ تا اللہ والی چورنگی تک سڑک کی تعمیر بھی شہر میں نئی ترقیاتی اسکیمیں ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی کی تمام ترقیاتی اسکیموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔کام کا جائزہ لینے کے لئے وہ خود دورہ کریں گے۔