کراچی میں بارش کے بعد شہر کی صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔ کراچی شہر کی اہم شاہرہوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیاہے تاحال کورنگی کازوے کے دونوں ٹریک تاحال بند ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
شہر کی مرکزی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔
شاہراہِ پاکستان اور شارعِ فیصل پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
طارق روڈ انڈر پاس سے بھی پانی نکال دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک بحال ہے، تاہم کچھ مقامات پر سائیڈوں پر پانی جمع ہے۔
تین ہٹی سے گرومندر جانے والی ٹریک پر اب بھی پانی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
شارع فیصل پر 25، اولڈ ایئرپورٹ پر 20.4، اور کیماڑی میں 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مسرور بیس، سعدی ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کورنگی میں 14.6، سرجانی اور نارتھ کراچی میں 12.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ڈی ایچ اے فیز 7 میں 11.8، ناظم آباد میں 10، اورنگی ٹاؤن میں 9.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلشن معمار میں 8.3 اور نارتھ کراچی میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔