ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو پولیو مہم کی نگرانی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئیں۔
حادثے میں ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید کو معمولی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جویریا اشرف کو سر پر چوٹ آئی۔ دونوں افسران کو طبی امداد کے لیے پی ایم سی نوابشاہ منتقل کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افسروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔