سندھ حکومت کا تعلیمی انقلاب: AI بیسڈ بیسڈ آن لائن ٹیچر ٹریننگ کا آغاز

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ حکومت کا تعلیمی انقلاب: AI بیسڈ بیسڈ آن لائن ٹیچر ٹریننگ کا آغاز

سندھ حکومت کا تعلیمی انقلاب: پاکستان میں پہلی بار AI بیسڈ بیسڈ آن لائن ٹیچر ٹریننگ کا آغاز



سندھ حکومت نے پاکستان میں پہلی بار اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن، یونیسف اور خان اکیڈمی پاکستان کے اشتراک سے یہ پائلٹ منصوبہ لانچ کیا گیا، جس کا مقصد تدریس کے جدید طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔


اس تاریخی موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، چیف ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان، یونیسف سندھ کی مینجر ایجوکیشن عبیر مقبول، چیف فیلڈ آفیسر پریم بہادر چند، خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن اور بورڈ ممبرز امین ہاشوانی و نعیم زمین دار بھی موجود تھے۔


چھ ماہ کے اس پائلٹ منصوبے کے تحت دادو، ٹنڈو الہیار، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 3,500 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ تربیت میں Khanmigo AI ماڈیولز شامل ہوں گے جو اساتذہ کو لیسن پلاننگ، لرننگ مٹیریل کی تیاری اور کلاس روم انگیجمنٹ میں مدد فراہم کریں گے۔ لائیو سیشنز اور سیلف لرننگ ماڈیولز کے ذریعے تربیت مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔


وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ اقدام سندھ حکومت کے تعلیمی شعبے میں جدت اور معیار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ AI بیسڈ تربیت سے اساتذہ زیادہ اعتماد کے ساتھ کلاس رومز میں جائیں گے اور دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی عالمی معیار کی تعلیم سے مستفید ہوں گے۔


خان اکیڈمی کے سی ای او ذیشان حسن نے کہا کہ Khanmigo AI اساتذہ کا وقت بچائے گا، تخلیقی صلاحیت بڑھائے گا اور طلبہ کو زیادہ متوجہ کرے گا۔ یونیسف کی عبیر مقبول نے کہا کہ AI کے ذریعے ہر بچے کے لیے معیاری، مؤثر اور جامع تعلیم یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔


یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ چھ ماہ کے نتائج کے بعد اس ماڈل کو صوبے بھر میں وسعت دینے کے اقدامات کیے جائیں گے۔