اسکردو کشتی حادثے میں جاں بحق نوجوان احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 اسکردو کشتی حادثے میں جاں بحق نوجوان احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی


اسکردو کشتی حادثے میں جاں بحق نوجوان احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔۔۔ احمر اور اس کی اہلیہ  چار اگست کو کچورا ویلی میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔


اسکردو کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان احمر لودھی کی میت بالآخر37 دن بعد ملنے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی۔۔۔میت کو ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل سے ایمبولینس کے ذریعے گلستانِ جوہر میں واقع رہائشگاہ لایا گیا۔۔۔نوجوان احمر لودھی اور اس کی اہلیہ اقصیٰ چار اگست کو چھٹیاں منانے اسکردو گئے تھے۔۔۔ کچورا ویلی  میں کشتی الٹنے کے واقعے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔۔۔اہلیہ اقصیٰ کی لاش حادثے کے اگلے دن مل گئی تھی، مگر احمر کی لاش مسلسل تلاش کے باوجود 37 روز بعد ملی۔۔۔لاش کی شناخت کے بعد آج اسے بذریعہ پرواز کراچی لایا گیا۔۔۔