ٹھٹھہ
پپلز پارٹی کی رھنما اور سابقہ صوبائی وزیر و سینیٹر سسی پلیجو کا مریم نواز کے بیان پر شدید ردعمل
پپلز پارٹی کی رھنما سابقہ صوبائی وزیر و سینیٹر سسی پلیجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کو عوام کا مینڈیٹ نہیں ملا ہے وہ صرف خیراتی سیٹوں پر سیاست کررہی ہیں سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ اگر خمیسو گولڑو کو بھی دائیں بائیں سے اتنی واھ واھ ملتی تو وہ بھی میڈیا پر چھا جاتا مریم نواز کو عوام ایک سیٹ بھی دینے کو تیار نہیں تھی اور نہ ہی مریم نواز صاحبہ عوام نے اپکو سات سیٹوں پر بھی اہل نہیں سمجھا خیراتی مینڈیٹ پر جب اپکو صوبے کی حکومت ملی تو آپکی غیرت کہاں تھی
سسی پلیجو نے کہا کہ مریم نواز کے پاس سندھ یا چھوٹے صوبوں کے خلاف بولنے کا کوئی بھی اخلاقی جواز نہیں ہے سسی پلیجو صاحبہ نے کہا کہ آپکا ڈومیسائل طاقتور ہوگا مگر آپ عوامی مینڈیٹ میں صرف فارم 47 کی پیداوار ہیں سسی پلیجو نے کہا کہ مریم نواز کا مینڈیٹ جھوٹا ہے اگر ایک بار شفاف الیکشن ہوئے تو پھر مریم نواز ملک میں نظر نہیں نہیں آئیگی
سسی پلیجو نے مذید کہا کہ سندھ دشمن ڈیم اور کینال کسی بھی صورت میں نہیں بنوانے دینگے سندھ کے غیرت مند افراد کبھی بھی اینٹی سندھ پالیسی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دینگے سسی پلیجو نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے والد صاحب سے پوچھیں کہ کیا سندھ کے غیرت مند عوام نے ایسی پالیسیوں کی اجازت دی تھی سندھ عوام نے ہمیشہ سندھ دشمن پالیسیوں کا سخت جواب دیا ہے