زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

عمران عمران

 زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس


زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔۔۔


کراچی میں زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت فریال تالپور نے کی۔۔۔اجلاس میں تمام ارکانِ پارلیمانی کمیٹی شریک ہوئے، جب کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی، تکفیری فتنوں، اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب جدوجہد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہر محاذ پر مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔۔۔اجلاس میں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات پر بریفنگ دی، جس کا ارکان نے بغور جائزہ لیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مذاکرات سے طے پانے والے معاہدے پر جلد از جلد اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پارٹی قیادت کو مکمل اختیار دے دیا گیا کہ وہ موجودہ حالات کے مطابق جو بھی فیصلہ کرے، پوری جماعت اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔۔۔