اسلام آباد: نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد: نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد: نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر


اسلام آباد — پاک بحریہ کے نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔


کانفرنس میں روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجز، بحری دفاع، اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی امن، استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بحریہ کی ہمہ وقت تیاری کو سراہا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں مستقبل کے دفاعی اقدامات اور حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا