پرنم آنکھیں ،لڑکھڑاتادرد میں ڈوبا لہجہ اور اداکارہ نادیہ جمیل


پرنم آنکھیں ،لڑکھڑاتادرد میں ڈوبا لہجہ اور اداکارہ نادیہ جمیل

پرنم آنکھیں ،لڑکھڑاتادرد میں ڈوبا لہجہ پاکستان کی مشہورخوبصورت اور حساس اداکارہ نادیہ جمیل کا ہے۔

جو برٹش ایئر لان کے  نامناسب رویے پر رونے پر مجبور ہوئی ہیں ۔

انہوں نے اپنے جاری  ایک جذباتی ویڈیو بیان میں کہاہےکہ میری صحت ٹھیک نہیں اور انہوں نے وہیل چیئر سے اتارنے کےبعد میری کوئی مدد نہیں کی۔

 بریسٹ کینسر کو حال ہی میں شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے برٹش لائن کی غیر مناسب سروس سے متعلق صارفین کو آگاہ کردیاہے

نادیہ جمیل  کودو سال بعد آج پاکستان کے خوبصورت شہر لاہور پہنچنا تھا۔

 نادیہ جمیل نے اپنی درد بھری آواز میں ٹوئٹر کے ویڈیو بیان میں کہاہےکہ برٹش ایئر لائن کی انتظامیہ اور اسٹاف

کا صارفین کے ساتھ  یہ غیر اخلاقی رویہ ہے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہاہےکہ می چھ بجکر تیس منٹ پر ایئر پورٹ پہنچی ہوں اب گیارہ بج چکے ہیں ۔

میں یہاں اس وقت تنہا ہوں اور اپنی ناسازی طبعیت کے بارے میں متعلقہ اسٹاف کو آگاہ بھی کرچکی ہوں میں بارہا مدد کاکہتی رہی ہوں لیکن مجھے نظر انداز کیا گیا ۔

وہیل چیئر سے اتارنے کےبعد انہوں نے کوئی میری مدد نہیں کی یہ انتہائی غیر انسانی رویہ ہے انکا جو  انہوں نے اختیارکیا ہے۔میں کوشش کررہی ہوں کہ میں خود اٹھو اور اپنا سامان ٹرالی میں رکھ سکوں میں یہ بات پاکستان ہائی کمشین کے کے دفتر کے نوٹس میں لائو گی۔