پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں سرگرم، امدادی عمل جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں سرگرم، امدادی عمل جاری

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں سرگرم، امدادی عمل جاری


لاہور: حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے سرگرم ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق متاثرہ علاقوں کا 98 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، اور 5 لاکھ 69 ہزار خاندانوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔


مالی امداد کی تقسیم کا عمل 20 اکتوبر سے مختلف اضلاع میں شروع ہو چکا ہے، جبکہ باقی اضلاع میں 3 نومبر سے معاوضے کی ادائیگی کا آغاز کیا جائے گا۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 27 متاثرہ اضلاع میں 37 کیمپ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔ اب تک 1 لاکھ 40 ہزار متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، اور 98 ہزار 600 افراد کے اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے جا چکے ہیں۔


حکام کے مطابق امدادی عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔