کراچی، عدنان اطہر
صاف ستھراماحول کسےپسند نہیں۔۔۔ کراچی میں سی ویوپرشہریوں
کی جانب سےپھینکےگئےپلاسٹک اورریپرزکی صفائی کیلئےنوجوان ساحل پرپہنچ گئے۔۔کہتےہیں
اچھےکام کاآغازکردیا ہے۔ ہرشخص اپنےحصےکی صفائی کرےتوپوراشہرصاف ہوسکتا ہے۔
کیپ دا بیچ کلین فرام ٹریش۔۔ اس خوبصورت پیغام
کولیکرکراچی کےنوجوان پہنچ گئےساحل سی ویو پر۔۔ کہتےہیں اچھےکام کا آغازمحدود پیمانےپرہوتا
ہے۔آج ہم یہ کام کررہےہیں ۔امید ہےکل دیگرشہری اس میں حصہ داربنیں گے۔۔
اسٹوڈنٹس نےخالی شاپرہاتھ میں اٹھائےساحل
سےکچرااکٹھا کیا۔۔ کہتےہیں ہرشخص اگراپنےحصےکا کام کرےتوساحل کےساتھ شہربھی صاف
ہوسکتا ہے۔۔
طالب علموں کا کہنا ہےکہ اگرانتظامیہ شہریوں کو پابند کردے کہ ساحل پر پلاسٹک۔۔
ڈسپوزیبل بوتلیں ۔۔ ریپرزوالی اشیاء نہ
لائیں۔۔تونا صرف ساحل محفوظ ہوگا ۔۔ساتھ ہی آبی حیات کیلئےپیداہونیوالا خطرہ بھی
کم ہوجائے گا۔۔