چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں تعلیم کے پچھتر سال کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا گیا

عمران عمران

چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں تعلیم کے پچھتر سال کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا گیا

چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں تعلیم کے پچھتر سال کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کی کتاب کی تقریب رونمائی بھی  ہوئی۔۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نشست خالی رہی۔۔ ڈاکٹر جعفر احمد نے پرائمری سطح پر تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔۔ زبیدہ مصطفی کا کہنا تھا کہ بچوں کو محبت کی زبان سکھانے کی ضرورت ہے۔

لوگوں نے بچوں کے آؤٹ آف اسکول ہونے کو لڑکیوں کو تعلیم نا دینے کے جواز سے منسوب کرلیا۔ کسی نے بھی اس مفروضے سے ہٹ کر اسکولوں میں تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ نہیں دی۔ تعلیم کے پچھتر سال کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صادقہ صلاح الدین نے کہا کہ موجودہ دور میں جدت اور تجربوں کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ سرکاری اداروں کو معلوم نہیں تعلیم کیوں دے رہے ہیں اور نجی ادارے یوٹیلٹی تعلیم دے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر جعفر احمد کا کہنا تھا کہ فلسفہ اور عمرانیات نا پڑھنے کا ہمیں نقصان ہورہا ہے۔ کلچر تو اپنائے گئے مگر اقدار پیچھے چھوڑ دی گئیں۔۔ جس سال بلوچستان میں یونیورسٹیاں بنیں۔۔ اس سال وہاں اسکولز بند ہوئے۔ ورلڈ بینک کو دھوکہ دیا گیا۔۔

زبیدہ مصطفی کا کہنا تھا کہ اردو کو فروغ دینے کے بجائے دیگر زبانوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ ۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نشست خالی رہی وہ سیشن میں شریک نا ہوسکیں۔۔