عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔


عظمیٰ بخاری کے مطابق خط میں مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری کے خاتمے سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا اور امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کو بھی سراہا۔ خط میں اعتراف کیا گیا کہ یہ اقدامات غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہیں۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی قانون سازوں نے واضح کیا ہے کہ پنجاب مستقبل میں اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز حکومت کے ویژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیاء میں مثال قرار دیا ہے۔