کراچی میٹرک بورڈ آفس کے قریب فلائی اوور سے گر کر خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ۔ نشے میں موٹر سائیکل چلانے کے الزام میں زخمی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جنید کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پیش آئے حادثے کے وقت ملزم موٹر سائیکل چلارہا تھا اور خاتون پیچھے بیٹھی تھی۔واقعے کا مقدمہ قتل خطا کی دفعات کے تحت متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔