کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں گزشتہ دو برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سال 2023 میں 49 اور سال 2024 میں 89 شکایات موصول ہوئیں۔ سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے اکتوبر تک 74 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔جنوری میں 11، فروری میں 4، مارچ میں 9 اور اپریل میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔مئی میں 3، جون میں 7، جولائی میں 5 اور اگست میں ایک کیس رجسٹرڈ ہوا۔ ستمبر میں11اورسب سے زیادہ شکایات اکتوبر میں 18 موصول ہوئیں۔نومبر میں اب تک 4 بڑے واقعات سامنے آئے، جن میں کروڑوں روپے بھتہ طلب کیا گیا۔نیو ایم اے جناح روڈ پر شوروم پر فائرنگ اور منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتہ کی پرچی موصول ہوئی۔آرام باغ میں ایک تاجر سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔۔۔ ملیربھینس کالونی میں بھی بیوپاری سے بھتہ طلب کیاگیاتھا۔۔۔