اسلام آباد وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے

سندھی پنھنجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر گورنر کامران ٹیسوری نے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر کامران ٹیسوری عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اہم حکومتی شخصیات سے رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے اور اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

ادھر کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی گورنرشپ بچانے کے لیے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔