"کرپشن سروے 2025: پولیس سرفہرست"

عرفان علی عرفان علی


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا قومی کرپشن پر سروے دوہزار پچیس جاری۔ چوبیس فیصد شہریوں کی رائے کے ساتھ پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ قرار پایا۔


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی سروے رپورٹ کےمطابق ٹینڈر اور پروکیورمنٹ کا سولہ فیصد کے ساتھ پاکستان میں کرپشن کا دوسرانمبر رہا ۔ کرپشن سروے میں قومی سطح پر عدلیہ ،،، چودہ فیصد عوام کی رائے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سروے میں چھیاسٹھ فیصد شہریوں نے بارہ ماہ میں سرکاری خدمات کےلئے رشوت نہ مانگے جانے کا بتایا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ سروے میں چارہزار افراد کی رائے لی ۔ سروے میں ہر صوبے سے ایک ہزار افراد نے حصہ لیا ۔