فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی سیاست میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی سیاست میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی سیاست میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار


اسلام آباد: برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بدلتے عالمی نظام میں ایک مؤثر اسٹریٹجک رہنما اور کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے درمیانی طاقتوں (Middle Powers) کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے، جو خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہا ہے۔


فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل کو درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب "ملٹی الائنرز" میں شمار کیا ہے، جو بیک وقت مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے میں کامیاب رہے۔


جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط قائم کر کے پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، جس نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں کامیابی سے آگے بڑھایا۔


فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی بھارت کے لیے مایوسی کا باعث بنی، کیونکہ ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا۔


جریدے نے واضح کیا کہ سفارتی ناکامی کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان ایک کامیاب کثیرالجہتی اسٹریٹجسٹ کی مثال کے طور پر ابھرا ہے۔