سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر بحث نہیں ہو سکی۔حکومت کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کے رکن نے اپنی تحریک واپس لے لی

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر بحث نہیں ہو سکی۔حکومت کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کے رکن نے اپنی تحریک واپس لے لی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر بحث نہیں ہو سکی۔حکومت کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کے رکن نے اپنی تحریک واپس لے لی۔بی آر ٹی ریڈ لائن، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور الیکٹرانک بسوں کے متعلق تحاریک بھی واپس لے لی گئیں۔ 

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے تحریک التوا ایوان میں پیش کی۔وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے جواب میں کہا کہ حکومت نے پہلے ہی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور ہم تحریک کی مخالفت نہیں کر رہے۔

 سندھ ۔۔۔ اگے ججمنٹ موشن کی میں سمجھتا ہوں اب ضرورت نہیں ہے ویسے بھی انکوائری بھی ہو رہی ہے اور کل چیز منسٹر صاحب نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کہا ہے کہ کمشنر اور اور ممبران جو ہیں ان کے نوٹیفکیشن شاید ا کیا ہوگا تو وہ انکوائری ہو رہی ہے اور اس کا پراپر جو ان کا متن ہے اس کا ایجنٹ موشن کا اس پر ویسے ہی گورنمنٹ کام کر رہے ہیں 


آزاد رکن سجاد علی نے سندھ میں 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی قرارداد پیش کی، جبکہ حکومتی رکن آصف موسیٰ نے مال بردار ٹرالرز کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں۔


 ۔۔۔ ہم یہ ای وی بسز کو شروع کیا ہے اور اس کا ہمارے بعد اب پنجاب گورنمنٹ نے بھی بسز کی شروعات کی کر لی ہے اور صرف بیوی بسز تک نہیں رکے ہم نے اس کے بعد ای وی سپوٹرز بھی شروع کیے ہیں ای وی پن ٹیکسز بھی شروع کر رہے ہیں

وزیر قانون کی مخالفت کے باعث دونوں قراردادیں منظور نہ ہو سکیں۔اسپیکر نے اجلاس جمعہ کے روز ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا۔