گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات میں تیزی ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے متاثرہ عمارت کے حوالے سے سات فائلیں کمشنر کراچی کے حوالےکردیں۔
کمشنر کراچی کو پیش کی گئی سات فائلوں میں سے تین فائلیں گل پلازہ کے کورٹ کیسز کی ہیں۔ عمارت کے حوالے سے انیس سو بانوے، دوہزار پندرہ اور دوہزار اکیس کے کیسز زیر التواء ہیں۔گل پلازہ کی جمع کرائی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات ، ریوائز پرپوز بلڈنگ پلان اور ریگولرائزیشن پلان کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ گل پلازہ کی عمارت کی منظوری کے حوالے سے رپورٹ فائل بھی جمع کرائی گئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حادثہ کے چار روز بعد ریکارڈ پیش کیا ہے۔