کراچی، نزاہت خان
محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے شرکاء کی صحت کی حفاظت کا بیڑا
فلاحی تنظیم نے اٹھایا ہے۔ جلوس میں آنے والے افراد کے لیے نمائش چورنگی پر عارضی
ویکسنیشن کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ شہری اقدم کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
مجالس اور جلوس میں شریک عزاداروں کی صحت کی حفاظت ضروری
ہے۔ یہی سوچ لیے کراچی کی فلاحی تنظیم نے
نمائش چورنگی پر عارضی ویکسینیشن کیمپ قائم کیا ہے۔ مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ ویکسنیشن بوتھس
بنائے گئے ہیں۔ عزادار کہتے ہیں مختلف سینٹرز میں ویکسین لگوانا مشکل تھا۔ یہاں ویکسینیشن
کا عمل باآسانی مکمل ہوگیا۔
مجھے سیکنڈ ڈوز لگوانا تھا اتنا مسئلہ تھا میں جلوس سے نکلا
مجھے نظر آیا میں نے لگوالیاکوئی لائن نہیں لگوانی پڑی
کیمپ یہاں لگا ہواہے آسانی سے لگ رہی ہے گھنٹوں انتظار
کرنا نہیں پڑرہا
عارضی ویکسینیشن کیمپ میں سائنو فارم ویکسین فراہم کی جارہی
ہے۔
بہت آسانی ہے عزاداروں کے لیے کیمپ لگوایا گیاہےکوئی قطاریں
نہیں لگانی پڑ رہی
موبائل نیٹ ورک کی بندش کے باعث فی الحال شہریوں کی کمپیو ٹرائزڈ رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔ شہریوں کو ڈبل ون ڈبل سکس پر کیے
گئے میسج کے ہمراہ اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔