تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے کسی بھی حالیہ رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے آخری رابطہ امریکی حملے سے قبل ہوا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حملے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا۔ عباس عراقچی نے امریکی دعووں کو عوام اور تیل کے تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔