وزیراعلیٰ بلوچستان کی پاکستان نیول وار کالج کے 55ویں تربیتی کورس کے شرکا سے ملاقات
عالمی منظرنامے میں پاکستان کے قائدانہ کردار پر قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
پائیدار امن کیلئے سول اور عسکری قیادت کے اقدامات ناگزیر ہیں، سرفراز بگٹی
بلوچستان کے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے، پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے متحرک ہیں،
دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری
پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئےمالی مدد فراہم کر رہے ہیں،
میرٹ اور ڈائیلاگ کو فروغ دے رہے ہیں،
بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے،
جن نوجوانوں کوگلے شکوے ہیں انہیں گلے لگائیں گے، بندوق اٹھانے اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی،
بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کے باعث تشدد کا تاثر غلط ہے،
ہر فورم پر نوجوانوں کو سنا جا رہا ہے، ریاست کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی،
نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،سرفرازاحمد بگٹی