کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کے مبینہ قتل کیس میں عدالت نے تیئس اگست تک چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری  کے  مبینہ قتل کیس  میں عدالت نے  تیئس  اگست تک چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی،عرفان علی

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری  کے  مبینہ قتل کیس  میں عدالت نے  تیئس  اگست تک چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے  چالان اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے  تیئس اگست تک مہلت دے دی۔ گزشتہ سماعت پر پولیس سرجن نے ابتدائی میڈکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔ پولیس نے کانتا کماری کی موت وجہ دم گھٹنے  کو قرار دیا تھا۔ مدعی مقدمہ  کا موقف ہے کہ  کانتا کماری کو  پانچ جون کو  اپنے سسرال میں قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق  مقتولہ کے شوہر  آنند کو  گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم نے خاموشی سے کانتا کماری کی تدفین کردی تھی۔ عدالتی احکامات پر کانتا کی قبر کشائی کی  گئی تھی۔