کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی، مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی میں بھی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب، اسکیم 33 اور پریڈی اسٹریٹ کے قریب پولیس مقابلوں کے بعد 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیفنس فیز 5 سے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث موٹرسائیکل رائڈر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔