سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کا حصہ لینا بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہورہا ہے

عرفان علی عرفان علی

 سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کا حصہ لینا بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہورہا ہے

سندھ کے علاقے خیرپور میں انقلاب کی نئی لہر آگئی

مزدور گلشن شیخ کی بیٹی پروین شیخ نے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر ایک  سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دے دی۔

پروین شیخ نے چار سوتیس ووٹ حاصل کئے اور ان کے مدمقابل کو ایک سو نوےووٹ مل سکے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صابزادی اور پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اِن کو جیت پر مبارک باد پیش کی۔

نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محنت کش کی بیٹی پروین شیخ نے اپنی محنت اور بہادری سے الیکشن لڑا اور شاندار کامیابی حاصل کی جو قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی حکمران پارٹی ہے جس کے مد مقابل سندھ کے مختلف اضلاع میں خواتین کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا اور آنے والے وقت میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

اس حوالے سے خاتون امیدوار جن کو بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کا سامنا رہا لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے عزم حوصلےکو  سراہا جارہا ہے ۔

جن میں فوزیہ سینگھار ،ماہنور شیخ، عاصمہ ابڑو، اور عروسہ لاشاری شامل ہیں۔