سندھ حکومت کی جانب سے جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں رانی باغ حیدرآباد میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
سندھ حکومت کی جانب سے رانی باغ حیدرآباد میں جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں گرینڈ میوزیکل شومنعقدہوا۔۔۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، کیفے خلیل اور دیگر نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔۔۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔۔۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جبکہ ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔۔۔وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جشنِ آزادی کی خوشیاں عوام کے ساتھ منارہی ہے اور ایسے مزید پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔۔۔آخر میں انہوں نے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔