کراچی میں شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی پر صحافیوں کے لیے خصوصی ورکشاپ 15 اکتوبر کو ہوگی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی پر صحافیوں کے لیے خصوصی ورکشاپ 15 اکتوبر کو ہوگی

کراچی میں شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی پر صحافیوں کے لیے خصوصی ورکشاپ 15 اکتوبر کو ہوگی

کراچی: کراچی پریس کلب کی انوائرنمنٹ کمیٹی اور کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے اشتراک سے شدید گرمی، موسمیاتی تبدیلی اور کراچی کے ماحولیاتی مسائل پر صحافیوں کے لیے خصوصی ورکشاپ 15 اکتوبر 2026 کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی۔

ورکشاپ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ میں کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان اہم مسائل کی مؤثر صحافتی رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ورکشاپ کے دوران اسٹوری پچنگ مقابلے کا بھی اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت صحافی موسمیاتی تبدیلی اور ماحول سے متعلق اپنی اسٹوریز پچ کر سکیں گے۔ بہترین اسٹوری کو ایوارڈ کے ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

اس موقع پر 2027 کی فیلوشپ کا بھی اعلان کیا جائے گا، جس کا اہتمام کراچی پریس کلب کی انوائرنمنٹ کمیٹی اور کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافی اس فیلوشپ کے لیے بھی اہل ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلی، شدید گرمی اور کراچی کے ماحولیاتی مسائل پر بہتر، مؤثر اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے ضروری معلومات، مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔