کراچی،عدنان اطہر
کراچی میں موسم کوئی بھی
ہو۔ انڈوں کی قیمت کم ہونےکا نام نہیں لےرہی۔ شہرمیں انڈوں کی فی درجن قیمت 130
سے160 روپےدرجن وصول کی جارہی ہے۔ شہری مہنگائی سےپریشان دکھائی دیتےہیں۔
اب چاہےموسم گرم ہویا
ٹھنڈا۔۔ انڈوں کی قیمت میں کوئی خاطرخواہ کمی دکھائی نہیں دےرہی۔۔ دکاندارکہتےہیں
فارمرزنےانڈوں کی قیمت کوفیڈ کی بڑھتی قیمت سےمشروط کردیا ہے۔۔
ابھی فیڈ مہنگی ہے اس لیے انڈوں کی قیمت زیادہ ہے فارم والے بھی نہیں چاہ
رہے وہ ریٹ اپنی مرضی سے کھول رہے ہیں
دوسری جانب شہری بھی پریشان
ہیں کہتےہیں کہ مہنگائی کوکنٹرول کرنےمیں صوبائی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔۔
بندہ کیا کرے گا غریب
آدمی کرسکتا ہے160 روپے فی درجن
انڈے مل رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں گرمی
کے موسم میں انڈوں کی قیمت 70 سے80 روپےدرجن ہوجاتی تھی
لیکن اب اسکی قیمت سنچری سےنیچےآنےکوتیارنہیں۔