موسم کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے اور جانے والی
اٹھارہ پروازیں منسوخ۔
بیرون ملک سے شہر قائد
آنے والی گیارہ فلائٹیں بھی منسوخ کرنا
پڑی۔
موسم کے باعث کراچی ائرپورٹ پر آج بھی فضائی آپریشن متاثر
ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے
مطابق اندرون ملک سکھر، پشاور، اسلام
آباد،لاہور سے کراچی آنے والی پانچ
فلائٹیں منسوخ کردی گئیں۔
اسی طرح کراچی سے
اسلام آباد ، سکھر، لاہور ، گوادر پشاور جانے والی تیرہ پروازیں
منسوخ کرنا پڑیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے موسم کے سبب نجف اور شام سمیت بیرون ملک سے
کراچی آنے والی گیارہ فلائیٹس بھی
منسوخ کردی گئیں۔