رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ میں جلسے ہوسکتے ہیں,کاروبار نہیں ہوسکتا ۔


رہنما تحریک  انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ میں جلسے ہوسکتے ہیں,کاروبار نہیں ہوسکتا ۔

کراچی،عدنان اطہر 

رہنما تحریک  انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ میں جلسے ہوسکتے ہیں ،،کاروبار نہیں ہوسکتا ۔ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔خرم شیر زمان کہتے ہیں سندھ  حکومت کا مقصد وزیراعظم کو پریشان کرنا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما  اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں   تاجر ایکشن کمیٹی  کےبھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا  سندھ میں پی ڈی ایم کے جلسے ہوسکتے ہیں ،،کاروبار نہیں ہوسکتا ۔ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا تاجر برادری  کا کیس لڑرہے ہیں۔ان کے مطالبات جائز ہیں۔ سندھ  حکومت کا مقصد وزیراعظم کو پریشان کرنا ہے۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا  سندھ حکومت نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کیا۔ صوبے میں شہروں سے بھی  تعصب برتا جارہا ہے ۔