کراچی،عدنان اطہر
کراچی کے ساحل پر پھنسے
جہاز کو نکالنے کی تیاریاں شروع۔آج جہاز
کے قریب کرین بارج لے جانے اور کل بارج سے جہاز تک وائر جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ
سی ویو میں پھنس ہینگ ٹینگ سیون سیون کو نکالنے کے لئے
پہلےمرحلے میں کرین شپ جہازاورٹگ تک رسہ باندھنےکا کام مکمل کیا جائے۔
اتوارسےجہازپررسےباندھنے کےکام کاآغازکیا گیا۔ منگل کو صبح دس بجےسے سمندر میں بلند اوراونچی لہریں بننےکا امکان ہے۔ انتظامیہ کے مطابق
ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے جہاز کو نکالنے کے آپریشن کی
اجازت دے دی ہے۔ اگلا ٹائیڈ جہاز کونکالنے کے لئے بہت زیادہ مدد گار ثابت
ہوگا۔ آج جہاز کے قریب کرین بارج کو لیجانے کی کوشش کی جائے گی۔ کل تمام دن بارج سے جہاز تک وائر جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔