وفاقی حکومت کے کراچی میں پانچ بڑےمنصوبے

عرفان علی عرفان علی

وفاقی حکومت  کے کراچی میں پانچ  بڑےمنصوبے

وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت  کراچی میں پانچ  بڑےمنصوبے مکمل کرنے جارہی ہے ۔ نئے اور جدید انداز میں مردم شماری  کرائیں گے۔کے الیکٹرک ،،،کے ایم سی کا  ٹیکس وصول نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ گرین بس منصوبے کے  لئے چالیس  بسیں لائی جارہی ہیں۔ اکتوبر میں مزیدچالیس  بسیں آئیں گی ۔وفاق نئے اور جدید انداز میں مردم شماری کرنے جارہا ہے۔ اس کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔ کے فور منصوبہ دوہزار تیئس  میں  مکمل کرلیا جائے گا ۔وفاقی وزیر نے ایک  سوال پر بتایا کہ کے الیکٹرک کسی صورت کے ایم سی کا ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے بات ہوچکی ہے ۔کراچی کی چھوٹی اسکیموں کے لئے اکیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وفاق نے دوسو ارب روپے مالیت کے سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے  کی  منظوری بھی دے دی ہے۔اس موقع پر موجود وفاقی وزیر  بحری امور علی زیدی نے  ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کراچی  کا بےتاج بادشاہ قرار دے دیا۔ کہاکراچی سے کچرا اٹھانے کا کام درست انداز میں نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن سے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی بغور نگرانی اور  بہتر انتظامات کا بھی مطالبہ کردیا۔