بیلجیئم کے شہر فلینڈرز میں عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
ہوا۔ جس میں پہلی بارپاکستان کی دو خواتین سائیکلسٹس نےشرکت کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے ریس کے دوران اپنے کیرئیر کی بہترین رفتار کا
مظاہرہ کیا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 49 سائیکلیسٹس نے ریس میں حصہ لیا، 30.3 کلو میٹرز
کا فاصلہ پاکستان کی کنزہ ملک نے 35.7 کی اوسط اسپیڈ سے50 منٹ، 54.7 سیکنڈز میں
طے کیا،پاکستان کی دوسری سائیکلسٹ عاصمہ جان نے فاصلہ 51 منٹ، 49.31 سیکنڈز میں طے
کیا جب کہ ان کی اوسط اسپیڈ 35 رہی۔یہ پہلا موقع تھا جب عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ
میں پاکستانی خواتین بھی شریک ہوئیں