کراچی
ائرپورٹ پر یو اے ای سے آنے والے دو درآمدی
پاسلز سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کرلئے گئے
پاکستان
کسٹمز نے قیمتی پتھر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بنادی۔ کسٹمز کے کراچی ائرپورٹ کلیکٹوریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کی۔ متحدہ عرب امارات کے دو درآمدی
پارسلز سے قیمتی پتھروں کی بڑی تعداد برآمد
ہوئی۔ ان میں زمرد، مرجان ، یاقوت اور دیگر
پتھرشامل ہیں۔پارسل کسی خاتوں کے نام پرمنگوائےگئے تھے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق
اسمگلرز کےخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔