آرٹس کونسل کراچی میں جا پانی ثقافت کے رنگ اتر آئے

صبانور صبانور

  آرٹس کونسل   کراچی میں جا پانی ثقافت کے رنگ اتر آئے


 آرٹس کونسل   کراچی میں جا پانی ثقافت کے رنگ اتر آئے۔ جاپان فیسٹ میں     رنگ برنگے پھول بھی تھے اور پاک جاپان فیوژن میوزیکل کنسرٹ کا تڑکا بھی۔جاپانی  قونصل جنرل کا کہنا تھا   کہ ثقافتی   اقدار کا تبادلہ  قوموں کو قریب لاتا ہے ۔


آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور جاپانی قونصل خانے کے اشتراک سے جاپان فیسٹ 2023 کا انعقاد کیا۔جاپانی ثقافت کی عکاسی کرتے مختلف اسٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکزبنے رہے

پھولوں کی آرائش کی جاپانی تکنیک ایکیبانا اور بونسائی پودوں کے اسٹالز پر شہریوں کا رش رہا ۔ مختلف کامک کرداروں کا روپ دھارے ہوئے فنکاربھی موجود تھے۔

جاپانی  قونصل جنرل   کا کہنا تھا یہ فیسٹیول ہر سال منایا جاتا ہے۔ثقافتی   اقدار کا تبادلہ دو قوموں کو قریب لاتا ہے ۔یہ فیسٹیول جاپان کے جدید اور روایتی ثقافت کا عکاس ہے۔


میئر  کراچی مرتضٰی وہاب  نے کہا   ہم اپنی روایات اور ثقافت کو بھولتے جا رہے ہیں۔  پاکستان اور جاپان کی  دوستی ثقافتی طور پر زیادہ مضبوط ہے۔۔

فیسٹیول کا اختتام پاک جاپان فیوژن میوزیکل کنسرٹ پر ہو ا۔ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے خوب  داد سمیٹی۔