وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ اور سعودی
سفیر کی ملاقات میں کوویڈ کی
صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا
کہ پاکستان میں کورونا وبا کی صورتحال
بہتر ہورہی ہے۔ ویکسی نیشن مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید
المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بھی
ویکسی نیشن تیزی سے ہورہی ہے۔