لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگوں کی خوشبو چار سو پھیل گئی۔

عمران عمران

لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگوں کی خوشبو چار سو پھیل گئی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگوں کی خوشبو چار سو پھیل گئی۔


لکس اسٹائل ایوارڈزمیں یمنیٰ زیدی بہترین ادکارہ ، دانش تیموراور بلاول عباس بہترین اداکار قرار پائے۔


کورونا وباء کی گرفت تھوڑی کمزور ہوتے ہی 20 وین لکس اسٹائل ایوارڈز کے رنگ چار سوپھیل گئے جس میں اداکارہ  یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ جبکہ ادکار دانش تیمور اور بلال عباس خان بہترین اداکار قرار پائے۔

20 ویں لکس ایوارڈز کی تقریب 9 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن ، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ۔

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث سینماز بند ہونے اور فلمیں ریلیز نہ  ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈزمیں فلم کی کیٹیگری کو شامل نہیں کیا گیا ۔

ایوارڈز کی پروقار تقریب کی میزبانی مہوش حیات، ، منشاپاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیئے۔


دو دہائیاں مکمل ہونے پر 20 ویں لکس اساٹائل ایوارڈز تقریب میں مختلف شوبز کی شخصیات نے خصوصی ترانے پر فارم کیا۔

معروف ادکارہ مہوش حیات احسن خان کی سالگرہ کا کیک بھی لائیں اور انہیں جنم دن کی

مبارکباد شاندار طریقےسے پیش کی گئی ۔

ایوارڈز تقریب میں ماہرہ خان نےشہریار منور اور احمد علی کے ساتھ فلم کے پرے ہٹ لو کے گانوں پر پرفارم کیا


ادکارہ میرا کے ساتھ بہترین پرفارمنس دی ،ماہرہ خان نے اسی فلم کے ایک اور گانے مورے سیاں پر بھی پرفارم کیا








فلم اسٹار اداکارہ ریشم نے ڈانس پر پرفارمنس کے ذریعے فریدہ خان کو خراج تحسین پیش کیا احسن خان نے ان کے ساتھ اس پرفارمنس کا جادوجگایا ۔


 

عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادوجگایا اور اس دنیا سے رخصت ہونے والے ستاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیشن میں بنٹو کاظمی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور رواں برس انتقال کرجانے والی حسینہ معین کو چینج میکرز کا خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔لکس ایوارڈ کی تقریب ہمیشہ کی طرح شاندار رہی جس میں تمام فنکاروں سمیت ناظرین بھی خوب محظوظ ہوتے رہے۔