گوادر جیپ ریلی میں خوفناک حادثہ۔ گاڑی کئی قلابازیاں کھاکر الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔
صحر امیں اونچے نیچے راستوں پر مٹی میں گاڑی دوڑانا
،،،آسان کام نہیں۔ آج گوادر جیپ ریلی کے
دوران میکس ڈرٹ ٹیم کے ڈرائیور معراج
بزنجو کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حب سےتعلق رکھنےوالے ڈرائیور کی گاڑی کئی قلابازیاں
کھاکر الٹ گئی۔گاڑی میں سیفٹی بیلٹس، رول بار اورائیربیگ کی وجہ سےڈرائیورمحفوظ
رہے۔آج جیپ ریس کےپہلے مرحلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغازہوا،،، جس میں ستر ریسرزنے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ہفتہ اور اتوار کو ریس منعقد ہوگی
جس میں پری پیڈ اور اسٹاک کیٹیگری کے مقابلےہوں گے۔