کراچی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم۔۔۔ایک ہفتے کے دوران فائرنگ و پرتشدد واقعات میں سینئیر وکیل اور کمسن بچوں سمیت انیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ لوٹ مار کے دوران بھی مزاحمت پر دو افراد قتل ہوئے۔۔۔مبینہ مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم مارے گئے۔۔،
کراچی میں جرائم کی لہر میں ایک بار پھر تیزی۔۔۔ قتل و غارتگری اور لوٹ مار کے واقعات میں بھی اضافہ
ایک ہفتے کے دوران شہر میں فائرنگ و پر تشدد واقعات میں کمسن بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی جان گئی۔پوش علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے سینئیر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کردیا گیا ۔
گارڈن ،کلفٹن، گھگر پھاٹک، لانڈھی،گلستان جوہر اور نگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں فائر نگ و پر تشدد واقعات میں کمسن بچے اور دو خواتین سمیت 16 افراد کی جان گئی۔۔۔گلزار ہجری اور اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا
گلشن حدید میں چوروں نے تالے کاٹ کر دکانوں کا صفایا کیا تو کورنگی میں دن دہاڑے سیکیورٹی گارڈز کو گولیاں مار کر بینک کے باہر کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
دوسری جانب قانو نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مواچھ گوٹھ کے قریب دو کروڑ روپے ہیڈ منی کے ملزم سمیت دو گینگسٹڑ مارے گئے۔۔پاپوش پولیس اسٹیشن سے فرار کی کوشش کرنے والا مبینہ منشیات فروش بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 25 مقامات پر مبینہ مقابلوں کے دوران 34 زخمیوں سمیت 44 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔۔۔شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 791 ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ،لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال 116 ہتھیار برآمد کئے۔۔۔ مختلف علاقوں سے چھینی و چوری کی گئی 50 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی بھی برآمد کی۔۔۔